10 اگست 2012 - 19:30

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں نے پولیس کے ایک ریٹائر ڈی ایس پی کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا.

ابنا: پولیس کے مطابق  جموں وکشمیر کے مومن آباد ٹینگہ پورہ میں ریٹائرڈ ڈی ایس پی عبدالحمید بٹ کو کل بعد دوپہر نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت گولیاں مار دیں جب وہ نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد مسجد سے نکل رہا تھا ۔حملہ آور عبدالحمید بٹ کو نشانہ بنانے کے فوراً بعد فرار ہوگئے جبکہ گولیوں کی آواز سن کر مسجد سے باہر آرہے لوگ سہم کر رہ گئے اور افراتفری کے عالم میں درجنوں نمازی واپس مسجد کے اندر داخل ہوئے ۔جموں وکشمیر میں عسکریت پسندوں  کے حملوں میں اضافہ اور 15اگست کی آمد کے پیش نظر پوری وادی میں سیکورٹی کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے ۔ سیکورٹی ایجنسیاں15اگست کی تقریبات کو خوش اسلوبی سے ا نجام دینے کےلئے سیکورٹی پلان مرتب کر رہی ہیں -

.......

/169